وفاقی حکومت کا صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sehat card
وفاقی حکومت کا صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نے اب تک صحت انصاف کارڈز کے اجراء اور نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کی فراہمی کا 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیاگیا، سابقہ فاٹا میں شہری اپنے شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

مفت علاج کی سہولت ملنے پر شہریوں نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ ڈاکٹرز کی بھاری فیسوں اور زیادہ خرچ کی وجہ سے علاج نہیں کروا پا رہے تھے۔ شہری نے کہاکہ انصاف کارڈ ملنے پر مہنگے علاج کی بھی مفت سہولت مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کی سہولت سب کا حق، ملک بھر میں صحت کارڈ کی تقسیم جاری ہے۔مراد سعید

خیبر پختون خواہ کے 62 فیصد افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولت مل گئی،فروری 2020 تک پورے صوبے میں 100 فیصد تک مفت علاج کی سہولت فراہم ہو گی۔

وزیراعظم نے 2020 میں ملک بھر میں مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتال کے علاوہ بڑے پرائیویٹ اسپتال میں بھی مفت علاج کی سہولت ہو گی،سرجری ، آپریشن یا طبعی معائینے کے لئے ہزاروں روپے خرچ نہیں کرنا پڑیں گے۔

Related Posts