وزیرِ خارجہ کی عراقی وزیرِ دفاع و داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ کی عراقی وزیرِ دفاع و داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
وزیرِ خارجہ کی عراقی وزیرِ دفاع و داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بغداد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِ دفاع اور وزیرِ داخلہ سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور عراق کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِ دفاع اور وزیرِ داخلہ سے الگ الگ ملاقات کی اور پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں تعاون پر پیشرفت کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔

عراقی وزیرِ دفاع سے ملاقات کے دوران وزیرِ خارجہ نے عراق کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دفاعی پیداوار اور خطے کی سلامتی و خوشحالی سے متعلق مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

وزارتِ دفاع میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزراء نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس حوالے سے وفود کی سطح پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کے انعقاد پر بھی اتفاقِ رائے پایا گیا۔

دونوں ممالک کے وزراء نے دفاع کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین دفاعی تعلقات دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 23 مارچ کو عراقی اسپیشل فورسز کے پیٹرو ٹروپرز پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوئے جس سے پاک عراق تعلقات کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

آج وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی عراق کے دورے کو کامیابی سے مکمل کرلیں گے۔ وزیرِ خارجہ عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر دورے کیلئے پاکستان سے روانہ ہوئے تھے جو رواں ماہ 28 تاریخ کو بغداد پہنچے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

آج سے 2 روز قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کے متعلق اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ دو طرفہ ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ خارجہ کی عراقی وزیرِ اعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

Related Posts