وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آمد کی دعوت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آمد کی دعوت
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آمد کی دعوت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوبئی: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے انہیں پاکستان آمد کی دعوت  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی سے افغان وزیرِخارجہ محمد حنیف آتمر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران افغان امن عمل پر اب تک کی پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین رمضان المبارک کی مبارکبادوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان ہمارے مفاد میں ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ  نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں پر تشدد واقعات کم ہوں۔ ہم افغانستان سمیت خطے میں امن کے قیام کیلئے کاوشوں میں شراکت دار اور مصالحانہ معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل میں استنبول پراسس دوحہ معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے معاون ہوسکتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطے پر ہم منصب حنیف آتمر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

افغان وزیرِ خارجہ محمد حنیف آتمر نے افغان امن عمل کی نتیجہ خیزی کیلئے پاکستانی سفارت، سیاسی اور اخلاقی معاونت کی تعریف کی اور شاہ محمود قریشی اور پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ استنبول میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

استنبول پراسس اجلاس کے دوران ملاقات پر اتفاقِ رائے سامنے آنے کے بعد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کو اسلام آباد آمد کی دعوت دے دی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفت و شنید ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  8ویں جماعت تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شفقت محمود

Related Posts