گلشن حدید میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے پانچ ملزمان کی جنسی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two girls allegedly gang-raped by three men in lahore

کراچی:گلشن حدید میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ملزمان 5ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مذکورہ واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اغواء کے بعد پانچ افراد نے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان طالبہ کو ڈیفنس تھانے کی حدود میں پھینک کر چلے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مددگار 15پر اطلاع کے بعد بچی کے والد سے رابطہ ہوا، متاثرہ بچی بن قاسم کے علاقہ شاہ ٹاؤن کی رہائشی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی ملیر واقع کے بعد گلشن حدید کالج پہنچ گئے، گرفتار ملزمان میں فواد اور سمیع شامل ہیں،جبکہ سمیع مرکزی ملزم ہے، مزید گرفتاریوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم میں ڈی ایس پی بن قاسم اعظم بلوچ،ایس ایچ او اسٹیل ٹاون،ایس آئی او اسٹیل ٹاون شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے 6ملزمان پکڑے گئے،3 کی تلاش جاری

Related Posts