پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3رنز سے شکست دےدی،محمد رضوان کی شاندار سنچری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل کرلی ۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناقابل شکست 104 رنز اسکور کیئے۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ہینری کلاسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیا اور اس طرح جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 170 ربز کا ہدف دیا ۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بناپائی اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 3 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔ 

پاکستان کی جانب سے شاندار کا کھیل پیش کرتے محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی سنچری اسکور کی۔ محمد رضوان نے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ 

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے۔

عثمان قادر نے 44 رنز بنا کر خطرناک انداز میں کھیلنے والے ملان کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد جب جنوبی افریقہ کا اسکور 61 رنز تھا تو دو رنز بنانے والے سینمان کو بھی آؤٹ کردیا۔

 

بیٹنگ میں ناکام ہونے والے فہیم اشرف نے ڈیوڈ ملر کی صورت میں پاکستان کو اہم وکٹ دلائی اور یوں جنوبی افریقہ کے تین بلے باز 83 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم اوپنر ریزا ہیڈریکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی۔

کپتان ہینرک کلاسین کو حارث رؤف نے 115 کے اسکور پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے، جس کے بعد 134 کے اسکور بہترین فیلڈنگ کے ذریعے ریزا ہینڈرکس کی اننگز کا خاتمہ کیا گیا۔

ریزا ہینڈرکس نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے، جس میں 8 چوکے شامل تھے۔

حارث رؤف نے فیلکوایو کو139 رنز پر آؤٹ کردیا۔

جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور آخر گیند تک مقابلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے لیکن 3 رنز سے میچ ہار گئے۔

عثمان قادر اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری بناکر تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔ 

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور دوسرے بیٹسمین ہیں۔اٹھائیس سالہ محمد رضوان نے جنوبی افریقا کیخلاف 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں سنچری بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ 

اس سنچری کے ساتھ رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔  ان سے قبل احمد شہزاد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔

دنیا بھر کے وکٹ کیپرز محمد رضوان دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں سنچریاں بنائی ہوں جب کہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز میں یہ کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی پانچویں سنچری ہے۔

محمد رضوان کی اننگز میں سات چھکے شامل تھے جو ایک ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل اننگز میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں ان سے قبل احمد شہزاد اور محمد حفیظ اننگز میں چھ، چھ چھکے لگا چکے ہیں۔

محمد رضوان نے جنوری 2020 کے آغاز سے اب تک 8 سے زائد ففٹی پلس اسکور بنائے ، جن میں 2 سنچریاں بھی شامل ہیں، جو اس عرصہ کے دوران کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور ہیں۔

پاکستان نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان بابراعظم پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لیے نوجوان بلے باز حیدر علی آئے اور جارحانہ موڈ اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور خوب صورت اسٹروکس کھیلتے ہوئے 21 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے شامل تھے۔

حسین طلعت اور رضوان نے ٹیم کی نصف سنچری ساتویں اوور میں مکمل کی۔ ٹیم ٹیم کا اسکور جب 69 رنز تک پہنچا تھا تو حسین طلعت 15 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔ افتخار احمد زیادہ دیر تک رضوان کا ساتھ دینے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد خوشدل شاہ بیٹنگ کے لیے آئے ایک چھکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 134 رنز تھا اور وہ آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے۔

فہیم اشرف بھی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر ایندائل فلکوایو کو وکٹ دے کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مالم جبہ کی خوبصورتی سے سجی پشاور زلمی کی آفیشل کٹ لانچ کردی گئی

Related Posts