کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع ہوٹل پر پیش آیا جہاں 2 پولیس اہلکار کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر قانونی اسلحہ کیس، عدالت نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی

کھانا کھاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

جاں بحق اور زخمی تینوں اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ واقعے کے متعلق وزیرِ اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

وزیرِ اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں میں پولیس کا ایک اے ایس آئی اور سپاہی شامل ہیں۔ مختلف سیاسی شخصیات نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ 

Related Posts