بیلٹ باکس سے چھیڑ چھاڑ، فردوس شمیم نقوی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی و سابق قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس سے چھیڑ چھاڑ پر وضاحت کی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی و سابق صدر پی ٹی آئی کراچی فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل توڑنے کے فعل پر وضاحت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں فردوس شمیم نقوی یوسی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی کے ایک پولنگ اسٹیشن میں نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، سیاسی کیمپس کو آگ لگا دی گئی

پولنگ اسٹیشن میں کھڑے ہو کر سابق صدر پی ٹی آئی کراچی نے بیلٹ باکس کی سیلز توڑ دیں۔ الیکشن کمیشن نے ویڈیو کلپ کا نوٹس لیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کے اقدام کو غیر قانونی اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں پولنگ اسٹیشن سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں نے سیل نہیں توڑی بلکہ الیکشن کمیشن کے نظام میں موجود نقائص بے نقاب کیے۔ سیلز بہت ڈھیلی تھیں جو آسانی سے ایک انگلی کے ذریعے کھولی جاسکتی ہیں۔

رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے الیکشن کمیشن حکام اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر سیلز کو کھولنا اتنا آسان ہو تو پولنگ مکمل ہوتے ہی بیلٹ باکس کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 

Related Posts