پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے تیاری مکمل ہے، آسٹریلوی کپتان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے تیاری مکمل ہے، آسٹریلوی کپتان
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے تیاری مکمل ہے، آسٹریلوی کپتان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے کرکٹ میں 6ماہ بعد واپسی کے بعد کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے تیاری مکمل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ میں 6 ماہ کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، میرے لیے یہ بریک بہت اچھی رہی ہے،اب میرا فوکس کرکٹ پر ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ مجھے ابھی اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے، اپنے مستقبل کا علم نہیں، میں جتنا کھیل سکتی ہوں کھیلوں گی۔

مزید پڑھیں:ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی، شاہد آفریدی

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل برسبین میں کھیلا جائیگا،پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمز کے کھلاڑی بھرپور پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔

Related Posts