کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے 27 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak stock market
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے 27 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے40442.81پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اسٹاک ایکس چینج میںٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 40922پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی اور انڈیکس40313پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 289.44پوائنٹس کی کمی سے 40442.81پوائنٹس پر بند ہو ا۔

کے ایس ای30انڈیکس 147.71پوائنٹس کی کمی سے18450پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 79.85پوائنٹس کی کمی سے28783.59پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی طور388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی 147میں اضافہ اور18میں استحکام رہا بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 27ارب5لاکھ روپے کی کمی سے77کھرب69ارب85کروڑ98لاکھ روپے ہوگئی۔

کاروباری حجم 32کروڑ78ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت9کروڑ68لاکھ 43ہزار شیئرز کم ہے ،قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں362.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 7607.25روپے ہو گئی۔

اسی طرح100وپے کے اضافے سے یونی لیور کے حصص کی قیمت7350روپے پر جا پہنچی تاہم باٹا پاکستان اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 22.33روپے اور 21.18 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2056.65روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت1205روپے ہو گئی۔

Related Posts