ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی گولڈ اسکینڈل میں ملوث ملزمہ بیٹی سمیت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی گولڈ اسکینڈل میں ملوث ملزمہ بیٹی سمیت گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی گولڈ اسکینڈل میں ملوث ملزمہ بیٹی سمیت گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے ایک نجی بینک کے لاکرز میں اصلی کی جگہ نقلی زیوارت رکھنے کے کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزمہ کی بیٹی کو بھی گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک کارروائی میں جعلی گولڈ اسکینڈل میں ملوث فاطمہ لائبہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمہ پہلے سے گرفتار مرکزی ملزمہ عائشہ مرزا کی بیٹی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گولڈ فنانس اسکیم اسکینڈل میں دونوں کے جوائنٹ اکاؤنٹ میں 110 ملین جمع ہوئے، اس کیس میں 5 ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ ملزمان میں عائشہ مرزا کا بھائی سہیل مرزا اور بینک کے ملازمین بھی شامل ہیں، خواتین ملزمان کے اکاؤنٹ سے منتقل کردہ رقم سے جائیدادیں بھی خریدی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے کسٹمرز کے بینک میں موجود زیورات کی جگہ نقلی زیور رکھے تھے، اور شہریوں کو جعلی طریقے سے لون سہولت بھی فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق جعل سازی سے حاصل رقم سے لائبہ نے دوست کو شاپنگ بھی کرائی تھی۔

Related Posts