کراچی،شوگرمافیا کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، سٹے میں ملوث 3بروکرز گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے پر شوگر مافیا کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ ایف آئی اے نے غیر قانونی سٹے بازی میں ملوث 3 بروکرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کیلئے کراچی کے اطراف میں شوگر سٹہ مافیا کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ ذرائع سے آگاہی کے نتیجے میں ایف آئی اے نے بروکرز کے خلاف کارروائی کی۔ 

 کمرشل بینک سرکل، ایف آئی اے کراچی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کی نگرانی میں چھاپے مارے گئے جن کے دوران دال داس ، سنتوش کمار اور راج کمار نامی بروکرز کو گرفتار کیا گیا جو شوگر مارکیٹ میں سٹہ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گرفتار کیے گئے بروکرز سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے چینی کا ریٹ بڑھانے میں ملوث ہیں جن کی کارروائیوں سے اوپن مارکیٹ میں چینی کے نرخوں میں غیر مناسب اضافہ ہوا۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات نمبر 4/2021 اور 5/2021 درج کر لیے، جن سے دو افسران تفتیش کریں گے۔ ملزمان کو آج عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،100 بے نامی اکاؤنٹس منجمد

Related Posts