شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپور راہداری منصوبے سے مسئلۂ کشمیر پر گرفت مضبوط ہوگی۔شیخ رشید احمد
کرتارپور راہداری منصوبے سے مسئلۂ کشمیر پر گرفت مضبوط ہوگی۔شیخ رشید احمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو انجیو گرافی کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹآف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے کو سینے میں درد کے باعث پہلے ہولی فیملی اور بعد میں آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :زیادہ بیماری بیماری کرنے سے فلم الٹی ہو سکتی ہے۔شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتباہ

جہاں شیخ رشید احمد کی انجیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

ایک دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد طبیعت بہتر ہونے اور میڈیکل رپورٹس ٹھیک آنے پر ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو صحت یاب قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کی اجازت دی۔

Related Posts