زیادہ بیماری بیماری کرنے سے فلم الٹی ہو سکتی ہے۔شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیادہ بیماری بیماری کرنے سے فلم الٹی ہو سکتی ہے۔شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتباہ
زیادہ بیماری بیماری کرنے سے فلم الٹی ہو سکتی ہے۔شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتباہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ زیادہ بیماری بیماری نہ کریں، بصورتِ دیگر فلم الٹی بھی ہوسکتی ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کروا کر واپس وطن لوٹیں، ہم انتظار کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چاہئے کہ وہ چوہدری برادران اور مسلم لیگ (ق) پر اپنی غلط فہمی دور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 259 میں  شاہ زین بگٹی رکن قومی اسمبلی منتخب

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کچھ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ مسلم لیگ (ق) اور چوہدری برادران ان کے ساتھ ہیں، جے یو آئی (ف) سربراہ بھی اپنی غلط فہمی دور کریں، ق لیگ وزیر اعظم اور تحریک انصاف کا ساتھ دے گی۔

انہوں نے کرپشن اور پیسے کی ملک کو واپسی کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ  اور حمزہ شہباز کے سوا سب کو پلی بارگین کی سہولت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہےکہ چین کی کمپنی ریلوے ٹریک ڈال دے، ریلوے میں کوتاہی سے میری کوشش پر پانی پھرجاتا ہے۔راولپنڈی 10 سال سے تعلیم میں پہلے نمبر پر ہے اور یہ واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیاں کام کریں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 100 سال پرانی اسٹیم انجن ٹرین چلادی۔ افتتاح کے بعد پہلے سفر میں اسٹیم سفاری ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سفر میں جرمنی، اٹلی، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا کے بلاگرز شامل ہیں۔

اس موقع پر  گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100سال پرانے اسٹیم انجن بحال کیے جارہے ہیں، تمام ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان ریلوے کی اسٹیم انجن کی بحالی میں مدد کی۔

مزید پڑھیں: وزیر ریلوے شیخ رشید کا بڑا اقدام، 100سال پرانا اسٹیم انجن چلادیا

Related Posts