ایف بی آر نے بین الاقوامی سفر کرنیوالوں کیلئے آن لائن کرنسی اڈیکلریشن ایپ متعارف کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انکم ٹیکس کا غلط فارمولا
ایف بی آر نے بین الاقوامی سفر کرنیوالوں کیلئے آن لائن کرنسی اڈیکلریشن ایپ متعارف کرادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کی فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کیلئے آن لائن کرنسی ڈیکلریشن ایپ متعارف کروادی گئی۔

ممبر کسٹمز ایف بی آر مکرم جاہ انصاری نے اس حوالے سے بتایا کہ غیرملکی کرنسی ملک سے باہر لے جانے سے متعلق لوگ آگاہ نہیں ہیں، پیسے ملک سے باہر لے جانے کیلئے کرنسی ڈکلیئریشن ضروری ہوتی ہے، اسکے لیے کرنسی ڈکلیریشن ڈیجیٹل ایپلیکیشن بنائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں 45 لاکھ ڈالر غیرملکی کرنسی ضبط کی گئی، اگر کوئی شخص کم رقم بھی لیکر جارہا ہے تو بھی اسے کرنسی ڈیکلریشن جمع کروانا ہوگی۔

ایف بی آر کے قوانین کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے حامل افراد بیرون ملک جانے پر 5 ہزار ڈالر ساتھ لے جاسکتے ہیں جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد ایک ٹرپ پر 25 سو ڈالر ساتھ لے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد ایک سال میں 15 ہزار ڈالرز لے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹرانسپورٹ کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا

مکرم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ ملک میں آنے والے افراد کے پاس اگر 10 ہزار ڈالرز ہوں تو ان کیلئے بھی ڈیکلریشن کرانا ضروری ہے،افغانستان جانے والے افراد ایک بار 1 ہزار ڈالر ساتھ لے جا سکتے ہیں اور ایک سال کے دوران 6 ہزار ڈالرز لے جا سکتے ہیں۔

Related Posts