ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کےلیے چین ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کےلیے چین ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا
ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کےلیے چین ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: دنیا بھر میں امریکی معاشی بالادستی کو ختم کرنے کے لیے چین نے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ اب چین دنیا میں پہلا ملک ہو گا جو ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا۔ ڈیجیٹل کرنسی کو چین کا مرکزی بینک کنٹرول کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں سال پہلے جب دنیا میں رقوم کی ترسیل کے لیے سکوں اور اشرفیوں کا استعمال کیا جاتا تھا تو چین نے کاغذی کرنسی ایجاد کی تھی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مختلف پے منٹ ایپس اور کریڈٹ کارڈز کی بدولت رقوم کی منتقلی کافی حد تک ورچوئل ہوچکی ہے تاہم چین اب اپنی توجہ ڈیجیٹل کرنسی کی جانب مبذول کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن نے نقد رقم کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب نشاندہی کی ہے مگر یہ تمام ڈیجیٹل کرنسیاں روایتی عالمی مالیاتی نظام کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں حکومتوں کی جانب سے قانونی حمایت حاصل ہے۔

چین ایسی ڈیجیٹل کرنسی پیش کرنے جارہا ہے جسے اس کا مرکزی بینک کنٹرول کرے گا۔ ڈیجیٹل یوآن کی بدولت چینی حکومت بٹ کوائن کی کشش کا باعث بننے والے ایک اہم عنصر یعنی گمنام صارف کی روک تھام بھی کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیپلز بینک آف چائنہ ( پی بی او سی ) سمیت دنیا کے تمام مرکزی بینکس ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری پر غور کررہے ہیں کیونکہ اس سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا عمل تیز ہوجائے گا اور یہ سستی بھی ہوں گی۔

ڈیجیٹل یوآن سے چینی حکومت کو رئیل ٹائم میں لوگوں کے اخراجات کو جاننے میں مدد ملے گی جبکہ یہ دولت اس عالمی مالیاتی نظام سے منسلک نہیں ہوگی جس میں ڈالر کو بالادستی حاصل ہے، جس سے امریکی طاقت کے ستون کو ہلانا ممکن ہوسکے گا۔

چین حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل یوآن پروگرام پر 2014 سے کام کیا جارہا ہے، یعنی اس وقت سے جب چین میں بٹ کوائن نے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

تاہم ڈیجیٹل کرنسیوں جیسے بٹ کوائن کے برعکس ڈیجیٹل یوآن کو لیجر ٹیکنالوجی کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل یوآن سے ممکنہ طور پر اس مقصد میں مدد مل سکے گی جبکہ دیگر ممالک کے صارفین کو بھی یوآن کے استعمال کے لیے تیار کرنا ممکن ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھو گیا

Related Posts