نوازشریف کے حلف نامے کے مطابق انہوں نے واپس نہیں آنا، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad ch
نوازشریف کے حلف نامے کے مطابق انہوں نے واپس نہیں آنا، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہناہےکہ نوازشریف کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق انہوں نے واپس نہیں آنا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کاکہناتھا کہ نواز شریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویز کیا ہے اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب نے واپس نہیں آنا، جب کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے وکیل نے علاج کے بعد وطن واپس آنے اور مقدمات کا سامنا کرنے کے بیان حلفی کا مسودہ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف ای سی ایل معاملہ، لاہورہائیکورٹ کا اپنا ڈرافٹ تیار کرنے کا فیصلہ

Related Posts