کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر دو میں کتابوں کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، باپ کی شناخت 70 سالہ محمد حسن اور بیٹے کی شناخت 37 سالہ اسد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کوانڈس اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم دونوں باپ بیٹا جان کی بازی ہارگئے۔ باپ اور بیٹے کی کورنگی میں تین منزلہ بک شاپ تھی جہاں متعدد ملازم کام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

چترال، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، 4 فوجی جوان شہید

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان دکان کے باہر آئے تھے، دو ڈاکو دکان کے اندر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی جبکہ ایک ڈاکو دکان کے باہر کھڑا پہرہ دیتا رہا۔

ایس ایس پی طارق نواز کا کہنا تھا کہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، موقع سے گولیوں کے چار خول ملے ہیں، ملنے والے خولوں کو فارنزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Posts