چترال، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، 4 فوجی جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چترال، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، 4 فوجی جوان شہید
چترال، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، 4 فوجی جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال سے عسکریت پسندوں کو پسپا کرنے کی کارروائی کے دوران پاک فوج کے 4جوان شہید ہوگئے جبکہ 12 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ”جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ” نے چترال کے ضلع کالاش کے علاقے میں افغانستان کی سرحد کے قریب واقع دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گووردیش، پتیگال، برگِ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ارتکاز کو پہلے ہی پکڑ لیا گیا تھا اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ بروقت شیئر کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صوبوں نورستان اور کنڑ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے افغان عبوری حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا تھا، امید ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی اور پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آس پاس میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق چترال کے بہادر عوام بھی دہشت گردوں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہ دینے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ عبوری افغان حکومت سے توقع تھی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے منع کرے گی۔

مزید پڑھیں:نگراں حکومت کا بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

کالعدم عسکریت پسند تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گروپ نے فوجی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Related Posts