ایشیاء کپ کے ہیرو فاسٹ باولر اعزاز چیمہ کافرسٹ کلاس سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

First-Class Cricket
ایشیاء کپ کے ہیرو فاسٹ بائولر اعزاز چیمہ کافرسٹ کلاس سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: فاسٹ باولر اعزاز چیمہ نے فرسٹ کلاس سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے  اعزاز چیمہ کو چیمپئن قرار دے دیا۔

اعزاز چیمہ نے دو روز قبل قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعزاز چیمہ کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ اعزاز چیمہ ایک چیمپئن پروفیشنل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاندار کیریئر پر اعزاز چیمہ کو مبارکباد دیتا ہوں، اعزاز چیمہ پر مجھے فخر ہے۔ اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی، جس نے دو روز قبل کراچی میں فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ ایس دیوی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ہتھوڑے مارمارکرقتل کردیا

قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر اعزاز چیمہ نے فرسٹ کلاس سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی اور140 فرسٹ کلاس میچز میں 572 وکٹیں حاصل کیں۔

اعزاز چیمہ نے 7ٹیسٹ اور 14ون ڈےمیچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔2011کو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ میچوں میں 31 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے اعزاز چیمہ ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں جب بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لیے صرف 9رنز درکار تھے تو اعزاز چیمہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان رنز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا اور قومی ٹیم کو 2 رنز سے فتح دلوائی تھی۔

Related Posts