بھارتی اداکارہ سونم باجوہ پاکستان اداکارہ سجل علی کی بڑی مداح بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Famous Indian actress becomes a big fan of Sajjal Ali

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نامور اور ٹیلنٹڈ اداکارہ سجل علی کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں جو اداکارہ کے کام کو اکثر و بیشتر سراہاتے نظر آتے ہیں۔

بولی وڈ کی اس کامیاب فلم میں جلوہ گر ہونے کے بعد اداکارہ کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی کئی مداح بن گئے جن میں سے ایک نامور بھارتی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ بھی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ سونم باجوہ نے سجل علی کے کام کی تعریف بھی کی۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سجل علی کی بہت بڑی مداح ہیں اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بھی بیحد متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ

سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ ‘میں سجل علی کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بیحد خوشی ہوتی ہے کہ میں نے سجل سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ شاندار کام کرتی ہیں، وہ اس دور کی بہترین اور شاندار اداکارہ ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں اس وقت پاکستانی ڈرامے الف، میرے پاس تم ہو، یہ دل میرا دیکھ رہی ہوں، میں یہ ڈرامے دیکھ کر کافی حیران ہوتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ممبئی میں رہتی ہوں اس کے باوجود میرا زیادہ تر کام پنجابی میں ہوتا ہے، پنجابی انڈسٹری اتنی بڑی نہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ کام کرنے کو نہیں ہوتا نہ اس کے بارے میں زیادہ معلومات ہوتی ہیں ۔

Related Posts