تنازعات کے باوجود نیا سنگِ میل عبور،فیس بک کو3ماہ میں 9 ارب ڈالر کا منافع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنازعات کے باوجود نیا سنگِ میل عبور،فیس بک کو3ماہ میں 9 ارب ڈالر کا منافع
تنازعات کے باوجود نیا سنگِ میل عبور،فیس بک کو3ماہ میں 9 ارب ڈالر کا منافع

واشنگٹن: سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے تنازعات، لیک ہونے والی دستاویزات، تنقید اور دباؤ کے باوجود نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 3 ماہ میں 9 ارب ڈالر منافع حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے جولائی سے ستمبر تک 9 ارب ڈالر منافع حاصل کیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران حاصل کیے گئے منافعے کے مقابلے میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر زائد ہے۔ گزشتہ برس اسی سہ ماہی میں فیس بک نے 7.8ارب ڈالر منافع حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹک ٹاک پر پابندی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ

برطانیہ میں فیس بک پر 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔امین الحق

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک نفرت انگیز تقاریر اور امریکا سے باہر جنسی اسمگلنگ کو فروغ دینے والے مواد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ اس کے باوجود پیر کے روز تجارت کے بعد کے اوقات میں فیس بک کے حصص کی قیمت 1.3فیصد بڑھ گئی۔

رواں برس فیس بک کے شیئرز کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ فیس بک اپنے خلاف تمام تر خبروں کو اپنی کمپنی کی غلط تصویر قرار دینے کی مربوط کوشش قرار دے کر مسترد کر چکی ہے۔ 1 سال میں فیس بک صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ سے 30 ستمبر تک ماہانہ صارفین کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ صارفین کی مجموعی ماہانہ تعداد 2 اعشاریہ 91 ارب تک جا پہنچی۔ ہم ہر سال اپنے میٹا ورس ڈویژن پر 10 ارب ڈالر خرچ کریں گے۔ 

ایپل کے آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم کی نئی پرائیویسی اپ ڈیٹ کے باعث فیس بک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برانڈز کیلئے مخصوص صارفین کو اشتہارات دکھانے میں مسائل پیش آرہے ہیں۔ فیس بک کی لیک کی گئی دستاویزات کے مطابق کمپنی کی ترجیح منافعے کا حصول ہے، صارفین نہیں۔

فیس بک کی امریکی ڈیٹا انجینئر فرانسس ہوگن نے فیس بک کی دستاویزات لیک کیں اور پیر کے روز ایک سماعت میں کہا کہ فیس بک نفرت کے جذبات کو بد تر کرتا ہے۔ نوجوانوں کی ذہنی صحت پر انسٹاگرام کے اثرات پر بھی اندرونی تحقیق موجود ہے۔

Related Posts