ارطغرل غازی نے آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تصدیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارطغرل غازی نے آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تصدیق کردی
ارطغرل غازی نے آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تصدیق کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ترکی کے مشہور ڈرامے (ارطغرل غازی) کے مرکزی کردار انجن التان دوزیاتان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، انہو ں نے اس بات کی تصدیق کردی،اپنے پاکستان کے دورے کے دوران وہ لاہور، کراچی، اسلام آباد بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ پانچ سیزن پر مشتمل ترکی کے گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامے نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، صرف پاکستان میں اس ڈرامے کو کروڑوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔جو ایک ریکارڈ ہے۔

ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اوّل کے والد تھے جبکہ اس کے علاوہ ان کے بارے میں حقائق پر مبنی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جو بات طے ہے وہ یہ کہ عثمان کا تعلق آج کے ترکی میں اناطولیہ کے علاقے میں آباد ترک خانہ بدوش قبیلے سے تھا اور اسکی حکومت اناطولیہ کی درجنوں چھوٹی چھوٹی حکومتوں میں سے ایک تھی جن کی طاقت میں زیادہ فرق نہیں تھا۔

اس مشہور ومعروف ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھااور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ انکی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بلجک نے ادا کیا ہے۔پاکستان میں دونوں کرداروں کو بے پسند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں پسند کرنے لگے ہیں اور کمنٹس کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

Related Posts