ارطغرل غازی نے مداحوں کے دل جیت لیے، مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارطغرل غازی نے شائقین کے دل جیت لیے، مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم
ارطغرل غازی نے شائقین کے دل جیت لیے، مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترکی کی پروڈکشن میں تیار کردہ ارطغرل غازی ڈرامے نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو شیئرنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یو ٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کے نام سے یو ٹیوب پر ایک چینل قائم کیا گیا جس کے سبسکرائبرز 10 ملین سے زائد ہوگئے ہیں، ٹی آر ٹی ڈائریکٹر (ڈیجیٹل) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اِس کارنامے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں ڈائریکٹر (ڈیجیٹل) ٹی آر ٹی ریاد منتے نے کہا کہ ہم نے 10 ملین سبسکرائبرز کا ہدف عبور کر لیا ہے جو ارتغرل غازی چینل کے اردو ورژن میں اہم سنگِ میل ہے۔ میں دنیا بھر کے تمام فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈائریکٹر (ڈیجیٹل) ٹی آر ٹی نے کہا کہ دنیا بھر کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری اِس کامیابی میں حصہ ملایا، انہوں نے ارتغرل کے بعد ترکی زبان میں ایک نیا تاریخی ڈرامہ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ 

ارطغرل غازی کے دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 15 ملین بنتی ہے جن پر اپ لوڈ کردہ ویڈیوز 3 ارب مرتبہ دیکھی جا چکی ہیں۔ سب سے زیادہ ارطغرل غازی کو اردو زبان میں پسند کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ترکی ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اسراء بلجیک نے ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کا راز مداحوں کوبتادیا۔

اپنی تصویر کے ساتھ صرف ایک جملے میں انہوں نے لکھا ’’ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں، ہم اتنے ہی مکمل ہوجاتے ہیں،‘‘ جو دراصل 19ویں صدی کے فرانسیسی مجسمہ ساز آگستے رودین کا مشہور قول ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتادیا

Related Posts