ارطغرل غازی کی کامیابی پرپاکستان کی محبت کا مقروض ہوں، ہیرو انگین آلتان دوزیاتان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

engin altan düzyatan exclusive interview

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں  ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہم پر اتنی محبت نچھاور کی ہے جسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادردوست ملک ہے،ہماری پرورش پاکستان سے محبت کے جذبات کے اظہار میں گزری ہے،پاکستان کی محبت اور چاہت میں ہی ہم پلے بڑھے ہیں۔

پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے سے متعلق سوال کرنے پر انگین آلتان دوزیاتان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کریکٹر اور کہانی میرے مطابق ہوئی تو میں اپنے آپکو خوش نصیب سمجھوں گااور مجھے اس ڈرامے یا فلم میں کام کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوگی اور اس طرح پاکستان کی محبت کا قرض بھی چکا دوں گا۔

ارطغرل غازی ڈرامے سے متعلق سوال کرنے پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ جس انداز میں پیش کیا جانا تھا تو ہم نے سوچا کہ اگر ہم اس ڈرامے میں اپنی روح کو سمو دیں تو یہ ڈرامہ لازمی طور پر کامیاب ہوگالیکن دنیا بھر میں اسے اتنی مقبولیت حاصل ہوگی اس بارے کبھی سوچا نہ تھا۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کے ترگت الپ نے پاکستانی ڈرامے میں کام پر رضامندی ظاہر کردی

انگین آلتان دوزیاتان نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں بھی عدل و انصاف کا خیال رکھتا ہوں اور میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کا دل نہ توڑوں۔

Related Posts