ملازمین جامعہ اردو کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں، اے کیو خلیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملازمین جامعہ اردو کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں، اے کیو خلیل
ملازمین جامعہ اردو کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں، اے کیو خلیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اے کیو خلیل نے کہا ہے کہ اساتذہ اور ملازمین جامعہ اردو کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکریں جامعہ اردو کے عزت اور وقار کو بڑھانے کیلئے ہم سب کو اتفاق اور اتحاد کیساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے آفس میں انجمن غیر تدریسی عمال گریڈ 1 تا 16 گلشن اقبال کیمپس کے صدر محمد عدنان اختر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جامعہ اردو کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم اور نان ٹیچنگ اسٹاف گلشن کے جنرل سیکریٹری سید ریحان علی بھی موجود تھے۔ انجمن غیر تدریسی ملازمین گلشن کیمپس کے صدر محمد عدنان اختر نے ملاقات کے موقع پر جامعہ اردو کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو گلدستہ پیش کیا اور جامعہ کے آئین و قانون کے مطابق غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ اردو میں اس وقت ہیجانی کیفیت ہے جسے فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مستقل وائس چانسلر شاہد قریشی اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جامعہ اردو کو مثالی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ تعلیم سندھ ضلع شرقی کے 124 مفرور ملازمین میں سے 31 کی نوکری ختم کر دی گئی

Related Posts