الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ای وی ایم کا استعمال مسترد کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ای وی ایم کا استعمال مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کرنے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی تیار کردہ “ای او ایم” الیکشن کمیشن کے طے کردہ معیار پر پورا نہیں اتری ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام نے شرکت کی، تاہم حکام الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم ٹیکنالوجی کے سافٹ وئیر، کوالٹی، سیکورٹی اور مینیوفکچرنک پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کی ٹیسٹنگ، ڈیزائن، ٹیکنیکل، فنگشنز کی تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی موجودہ صورت میں ووٹ کی رزداری برقرار نہیں رہے گی، ای وی ایم کا ڈیٹا کہاں اسٹور ہوگا۔

حکام وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے بتایا کہ بیک وقت صرف 20 امیدواروں میں سے ایک کو ٹک کرنے کا آپشن ای وی ایم پر دستیاب ہوگا، 20 امیدواروں سے زیادہ کی صورت میں نئی ووٹنگ مشین لگانا ہوگی۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے الگ الگ ووٹنگ مشین درکار ہوگی۔ وزارت سائنس حکام الیکشن کمیشن کے سوالات اور خدشات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ وزارت سائنس ٹیکنالوجی اجاگر کی گئی غلطیاں دور کر کے دوبارہ الیکشن کمیشن کو ڈیمو دیگی۔

یہ بھی پڑھیں : قاری کی جنسی زیادتی سے طالبہ حاملہ ہوگئی، اسقاط حمل نے راز کھول دیا

Related Posts