ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے عیدالفطر کا تہوار آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے عیدالفطر کا تہوار آج منایا جارہا ہے
ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے عیدالفطر کا تہوار آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ملک بھر میں عیدالفطر کا مذہبی و ثقافتی تہوار کورونا ایس او پیز کے تحت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کیلئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ اس موقعے پر ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ خطبۂ عید الفطر میں صدقۂ فطر سمیت عید الفطر کے شرعی مسائل پر بیانات کے ساتھ ساتھ عوام کو مستحقین کی مدد کی ہدایت کی گئی۔

عید الفطر کے موقعے پر عوام کی اکثریت نئے جوڑے میں ملبوس نظر آئی۔ ہر گھر میں عید کی نماز سے قبل اور بعد میں روایتی پکوان اور میٹھے کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل شوال کا چاند نظر آگیا، گزشتہ روز عیدالفطر جمعرات کے روز منانے کا اعلان کردیا گیا، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا طویل اجلاس 5 گھنٹے جاری رہا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے موصول شہادتوں پر کمیٹی ارکان کے درمیان اختلاف ہوا تاہم ملک کے مختلف شہروں سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر عید منانے کا اعلان کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کا اعلان

Related Posts