کراچی :نبی آخرالزماں حضرت محمدؐکا جشن ولادت کل اتوار بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوںکو موضوع بنایا جائے گا۔
جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کا عیدمیلادالنبی ﷺ پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم