الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اے پی پی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر اور دیگر بھی اپنے وکلا کے ہمراہ سماعت کے دوران موجود رہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ پارٹی کے چیئرمین کی مدت 5 سال جبکہ پینل کی مدت 3 سال ہے۔

اگر عہدیداران کاانتخاب بلامقابلہ ہو تو انتخابات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہمارے انتخابات بلامقابلہ ہوئے۔ انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کسی قانون میں طریقہ کار مقرر نہیں ہے۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات میں شیڈول تو دیا جاسکتا ہے۔

آئین میں موجود ہے کہ انتخابات قانون کے مطابق ہوں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ انہوں نے اخبارات کے ذریعے پارٹی انتخابات سے آگاہ کیا۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ یہ پہلے ہی طے کر لیا تھا کہ انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔ انتخابات کی جگہ سے آگاہ نہیں کیاگیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ ہمارے 8 لاکھ 37 ہزار ووٹرز ہیں۔ اکبر ایس بابر کے علاوہ کوئی درخواست گزار ہمارا ممبر نہیں رہا۔ ممبر کمیشن نے ان سے سوال کیا کہ کاغذات نامزدگی کہاں سے مل رہیتھے جس پرانہوں نے بتایا 5 رنگوں کے فارم پارٹی دفاتر میں دستیاب تھے۔

اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ کسی ممبر کا ذکر نہیں بلکہ فرد کا ذکر ہے۔ آئین میں بتانا چاہیے کہ طریقہ کار کیاہونا چاہیے۔ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار رہے ہیں، اگر انہیں کوئی شوکاز نوٹس دیاگیا ہے تو بتایا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل عزیز دین کاکاخیل نے بھی دلائل دیئے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی 1 روزہ دورے کیلئے کویت روانگی

انہوں نے سوا ل کیا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے کب نکالا گیا، اس حوالے سے آگاہ کیاجائے۔ پی ٹی آئی کے انتخابات نہیں بلکہ سلیکشن ہوئی ہے۔ یہ انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔ بعد ازاں کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Related Posts