اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 ارب 85 کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 ارب 85 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 ارب 85 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دیاقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 ارب 85 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 9 ارب 85 کروڑ 59 لاکھ 84 ہزار روپے کی سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کے اجلاس میں 9 ارب سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹس مختلف شعبہ جات کیلئے منظور کیں، اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی جس کامقصد تجارتی اہداف کے حصول کیلئے معیشت کا فروغ ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں سندھ میں کورونا وائرس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تکنیکی وضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔ بلوچستان کی بارڈر مارکیٹس کیلئے مند، گوادر، چیدگی اور پنجگور میں ہر مارکیٹ کیلئے 10کروڑرکھے گئے۔

ای سی سی اجلاس کے دوران پاکستان رینجرز کے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی جبکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کیلئے 3 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک بھر کے 70 لاکھ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر مہیا کرنے کی منظوری دے دی۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس رواں ماہ 9 جون کو ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ویکسین کی خریداری کیلئے پہلے مرحلے میں 18 کروڑ ڈالرز فنڈز مہیا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس حوالے سے ای سی سی اجلاس میں ملک بھر میں 70 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے 1 ارب ڈالر خریداری کی منظوری دے دی گئی۔ ویکسین کی خریداری کیلئے 18 کروڑ ڈالر کی رقم این ڈی ایم اے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسینیشن کیلئے 1.1ارب ڈالر مہیا کرنے کی منظوری دے دی گئی

Related Posts