وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ کے دوران حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ کے دوران حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی
وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ کے دوران حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آبا د: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور دیگر اراکین قومی اسمبلی کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے 6 مجرموں کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کے ساتھ حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم ثابت ہونے پرسزا سنائی۔

وفاقی وزراء وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔ جب یہ افسوسناک واقع رونما ہوا تھا۔

عدالت نے 3 پاکستانیوں کو دس،دس سال قید کی سزا اور دیگر 3 کو آٹھ آٹھ سال قید کی سزا سنائی ۔مدینہ منورہ کی عدالت میں 6 پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوگیا۔

دس سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں۔8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے بیس، بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون ضبط کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

ان مجرمان پروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی گئی۔

Related Posts