انٹربینک مارکیٹ، ڈالرکی بلند پرواز جاری، 200 کی بلند ترین سطح کو عبور کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں ڈالر کی قیمت گرگئی
عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں ڈالر کی قیمت گرگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب پہلی بار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہوکر 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

معلوم رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق بے یقینی اور غیر ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کی وجہ سے پاکستانی روپے پر مسلسل دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریکِ انصاف کی حکومت سے چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی۔حامد زمان

یادرہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 1 روپے 90 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے تک بڑھی تھی۔

جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی مجموعی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا تھا جبکہ ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Posts