تحریکِ انصاف کی حکومت سے چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی۔حامد زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کی حکومت سے چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی۔حامد زمان
تحریکِ انصاف کی حکومت سے چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی۔حامد زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین نارتھ پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن حامد زمان نے عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں چیئرمین اپٹنا نارتھ حامد زمان نے کہا کہ صنعتکار کے طور پر میری رائے یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے چھیڑ چھاڑ غیر ضروری تھی۔ وجہ کچھ بھی ہو، یہ ظلم ہی قرار دیاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آباداورپی ای سی کا نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغاز

انٹرویو کے دوران حامد زمان نے کہا کہ معاشی کارکردگی کے باوصف تحریکِ انصاف کی حکومت تبدیل کیوں ہوئی، سمجھ نہیں سکا۔ ملک کی بہتر معیشت غیر یقینی صورتحال کے باعث نیچے گر گئی۔ قوم کو اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں چاہئے۔

چیئرمین نارتھ اپٹما نے کہا کہ کاروبار کیلئے گزشتہ تین سال جیسا مثبت ماحول پہلے کبھی نہیں تھا۔ ہم نے بڑے عرصے کے بعد بھارت سے مقابلہ کرنے کا آغاز کیا۔ گزشتہ 3سال میں 5ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ریکارڈ تھی۔

حامد زمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات 50 ارب ڈالرز تک لے جانے کا معاہدہ تھا۔ موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کو ایک مستحکم حکومت چاہئے جو مدت پوری کرسکے۔ 

Related Posts