تنگوانی میں ایک ہی روز میں کتوں نے 12 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dogs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تنگوانی :تنگوانی کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز میں آوارہ اور پاگل کتوں نے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ۔

تنگوانی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے متاثرین کو ویکسین کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔

تنگوانی میں آوارہ کتے بے قابو ہوگئے حکومت بھی آوارہ کتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام نظر آنے لگی۔ کندھ کوٹ کی تحصیل تنگوانی کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز میں آوارہ اور پاگل کتوں نے دو خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا۔

کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد ویکسین کے لیے تنگوانی اسپتال پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں : بھٹو کے شہرمیں کتوں کا راج، بچے کا منہ کاٹ کھایا،حالت تشویشناک

اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے کتوں کے کاٹنے سے زخمی متاثرین کو ویکسین فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

آوارہ کتوں کی کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں ظہوراں خاتون ، مائی نسیما ، مہربان ، فاطمہ ، سلیم ، شعبان ،ندیم ، رانو، امداد ،نورید اور دیگر شامل ہیں۔

تنگوانی میں ایک ہی روز بارہ افراد کو کتوں کی کاٹنے کی وجہ سے اہل علاقہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

Related Posts