سلسلہ محمدیہ ادریسیہ کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New coronavirus varient confimed in three passengers from UK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی مسلمانوں کے لیے سلسلہ محمدیہ ادریسیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کیلیے حکومت سے تعاون کرنے اور نمازیں گھروں میں باجماعت ادا کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

سلسلہ محمدیہ ادریسیہ کے سربراہ حافظ شیخ محمد امین بن عبدالرحمان جن کے مریدین کی تعداد پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2کروڑ سے ذائد ہے اور وہ شیخ محمد امین صاحب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔

پاکستان میں لاک ڈاون کے اعلان سے قبل ہی سلسلہ محمدیہ ادریسیہ جس کا مرکز ملتان میں ہے، اور مرکز سے فوری طور پر حکومتی اعلان سے قبل ہی یومیہ بنیاد ہر ہونے والی محافل جو پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں سینکڑوں مقامات پر منعقد ہوتی ہیں وبائی صورت حال کے پیش نظر بند کردی گئی تھیں اور اس وبا سے محفوظ رہنے کے وظائف جاری کیے گئے تھے۔

اب جبکہ حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا او ر عوام کے لیے نمازیں مسجدوں میں نہ پڑھنے کا حکم جاری کیاتھا، اس حوالے سے بھی شیخ صاحب نے اپنے مریدین سمیت مسلمانوں سے گھروں میں باجماعت نمازوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس ہدایت کے مطابق ہر نماز کے لیے باقائدہ پانچوں وقت ازان دی جائے اور جماعت کے لیے اقامت کہی جائے،جماعت کی پہلی صف میں گھر کے مرد ہوں،دوسری صف میں بچے ہوں اور تیسری صف میں خواتین ہوں،جگہ کی تنگی کے باعث امام کے دائیں اور بائیں مرد ہوں بچے اس صف کے کناروں پر اور خواتین اس صف کے پیچھے صف بنائیں۔

صرف خوا تین ہوں یا صرف میاں بیوی ہوں تو امام آگے اور خواتین پیچھے کڑی ہوں گی برابر میں نہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے گئے حکومتی اقدامات پر سلسلہ محمدیہ ادریسیہ کی جانب سے مثبت ہدایات کو عوامی حلقوں سمیت حکومتی حلقوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے خصوصاََ نماز باجماعت گھروں میں پڑھنے کی رغبت دلانے پر لاکھوں افراد نے خیر مقدم کیا ہے

Related Posts