منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈھولکی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پرڈال دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر
منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے ہی فنکار جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے جس سے قبل ڈھولکی کی تقریب رکھی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے منال اور احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے الگ الگ شادی کا دعوت نامہ مداحوں تک پہنچایا۔

دعوت نامے کے مطابق نکاح کی تقریب آج سے 3 روز بعد 10 ستمبر کو منعقد ہوگی جس کے بعد ویڈنگ رسیپشن ہوگا۔ شب 7 بجے نکاح کے بعد شادی میں شریک مہمانوں کو رات 8 بجے کھانا کھلایا جائے گا۔ 

Ahsan Mohsin Ikram Shares Fun Filled Invites For His Wedding Events

معروف اداکار احسن محسن اکرام نے شادی سے قبل ڈھولکی کی تقریب کیلئے مختلف خوبصورت رنگوں سے سجا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جو آج 7 ستمبر کو ہوگی جبکہ بدھ کے روز مایوں کی تقریب بھی رکھی گئی ہے۔ 

Ahsan Mohsin Ikram Shares Fun Filled Invites For His Wedding Events

رواں برس جون کے دوران منال اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوئی تھی جس کے بعد مئی میں بات پکی ہوگئی۔ دونوں فنکاروں کی مختلف مواقع پر ایک ساتھ تصاویر مسلسل سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں جس پر عوام نے تنقید بھی کی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے قبل از منگنی پارٹی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پارٹی میں شراب کی بوتل دیکھ کر مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار اور لعن طعن بھی کی۔

 پارٹی کی مختصر ویڈیو میں احسن محسن اکرام شیمپین کی بوتل ہاتھ میں لے کر اس کا فوارہ بناتے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فنکار جوڑے کو شریعت کے احکامات سے آگہی دینا شروع کردی۔

مزید پڑھیں: احسن محسن اور منال کی پارٹی کی ویڈیو وائرل، مداح برہم

Related Posts