ایک دیسی دلہن کی اپنے والد کے ہمراہ کرین میں شاندار انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
دیکھا جائے تو شادی دولہا اور دلہن کے سب سے بڑے دنوں میں سے ایک ہے۔ یہ یقیناً ایک عورت کے لیے ایک خواب ہے، شادی کی تقریب کے دوران شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہن کی خصوصی انٹری کے لیے کرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
Please don’t let this become a thing pic.twitter.com/rWRGsyENFp
— Fasi Zaka (@fasi_zaka) December 8, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن اپنے والد کے ہمراہ کرین میں شادی ہال میں انٹری دے رہی ہے۔
اس سے قبل ایک بھارتی جوڑے نے اپنی شادی کو منفرد بنا کر اس میں کچھ عجیب و غریب شرائط ڈال کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ جوڑے کے دستخط شدہ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دلہن کو ہر روز ساڑھی پہننی ہوگی۔
مزید پڑھیں:ارباز خان سے شادی اور طلاق کی کیا وجہ تھی؟ ملائیکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی
اس فہرست میں مہینے میں ایک بار پیزا کھانا، ہر 15 دن بعد خریداری کرنا اور روزانہ جم جانا بھی شامل ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے دیکھا تھا اور مختلف رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔