دو بھارتی باشندوں نے نشہ آور شے پلائی جس سے بے ہوش ہوگئی تھی، سنتھیا رچی کا بیان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو بھارتی باشندوں نے نشہ آور شے پلائی جس سے بے ہوش ہوگئی تھی، سنتھیا رچی کا بیان
دو بھارتی باشندوں نے نشہ آور شے پلائی جس سے بے ہوش ہوگئی تھی، سنتھیا رچی کا بیان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی نژاد اور معروف بلاگر سنتھیا رچی اسپتال میں ہوش میں آگئی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ دو بھارتی شہری ان کے فلیٹ پر آئے تھے جنہوں نے ان کو نشہ آور شے پلائی تھی۔

پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ آج دوپہر کے وقت دو بھارتی شہری ان کے فلیٹ پر آئے تھے، انہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ پاکستان میں کام نہ کریں ۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے کوئی نشہ آور شے پلائی جس کے بعد مجھے ہوش نہ رہا۔

ادھر پولی کلینک کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ انھیں آج دوپہر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سنتھیا رچی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی غنودگی طاری ہے۔

ذرائع پولی کلینک کے مطابق ڈاکٹرز کی تجویز پر سنتھیا رچی کے ابتدائی ٹیسٹ کر لیےگئے ہیں، ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر گھر بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز نے سنتھیا کی ٹاکسیکالوجی کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا، جس میں زہر کی تصدیق کی جائے گی، اس مقصد کے لیے ڈاکٹرز نے سیمپلز بھی حاصل کیے، جو فرانزک ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی نژاد سنتھیا ڈان رچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کو ہمسائے نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، اور انھیں اسپتال پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی اسلام آباد میں نواسہ رسول جگر بتول کی یاد میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے

Related Posts