ایف ٹی ایکس کا فروری سے صارفین کو اثاثے واپس کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف ٹی ایکس کا فروری سے صارفین کو اثاثے واپس کرنیکا اعلان
ایف ٹی ایکس کا فروری سے صارفین کو اثاثے واپس کرنیکا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹوکیو: دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے فروری میں جاپان کے صارفین کو اثاثے واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز ایف ٹی ایکس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ لیکوئڈ جاپان ویب سائٹ سے ایف ٹی ایکس کے صارفین اپنے اثاثے واپس نکال سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دیر سے اثاثوں کی واپسی پر صارفین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ

قبل ازیں عدالت نے دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی سیموئل بینک مین فرائیڈ کو 25 کروڑ ڈالر کے ضمانتی پیکج پر رہا کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے کرپٹو صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے

ایف ٹی ایکس کے صارفین اور سرمایہ کاروں کو ایک سال تک دھوکے میں رکھنے کے کرپٹو کرنسی انڈسٹری کو ہلا دینے والے فراڈ کیس میں بینکمین فرائیڈ کو گرفتار کیا گیا تھا، جمعرات کو انھیں پہلی بار مین ہٹن کے مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انھیں 25 کروڑ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

Related Posts