پاکستان نے 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی ریکارڈ5لاکھ خوراکیں لگا دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی ریکارڈ5لاکھ خوراکیں لگا دیں
پاکستان نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی ریکارڈ5لاکھ خوراکیں لگا دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن مہم تیز کردی، ایک روز میں شہریوں کو ویکسین کی 5 لاکھ 25 ہزار ریکارڈ خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان نے 5 لاکھ خوراکوں کی حد عبور کی۔

پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ رہی کیونکہ 3 لاکھ 90 ہزار افراد نے پہلی بار ویکسین لگوا کر تاریخ رقم کردی۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے مستقبل میں ویکسینیشن مہم کے متعلق مزید کہا کہ ویکسین لگانے کے عمل میں آئندہ مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ کورونا کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ 

قبل ازیں پاکستان نے رواں برس فروری کے دوران ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔

گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار 168 افراد نے ویکسین لگوائی۔ ملک بھر کے 40 لاکھ 94 ہزار افراد نے ویکسین لگوانے کا عمل مکمل کر لیا جن میں سے 1 لاکھ 34 ہزار 303 افراد کی ویکسینیشن گزشتہ روز مکمل ہوئی۔

 پاکستان کے 1 کروڑ 64 لاکھ 55 ہزار افراد ویکسین کی جزوی خوراکیں لگوا چکے ہیں جن میں سے 3 لاکھ 90 ہزار 865 افراد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار ویکسین کی خوراک لگوائی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین تمام شہریوں کو لگوانے کی ٹھان لی، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جو لوگ ویکسین نہیں لگواتے، انہیں نادرا دفاتر میں سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نادرا دفاتر میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار

Related Posts