دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ16لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 82ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ16لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 82ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ16لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 82ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 25 کروڑ 16 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 50 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 25کروڑ 16 لاکھ 83 ہزار72 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 50 لاکھ 82ہزار 478افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 554نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق

امریکا میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

وائرس سے متاثرہ 76 ہزار 521افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87لاکھ 34 ہزار571 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 86 لاکھ 58ہزار50 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 22 کروڑ 78لاکھ 66 ہزار 23 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 75لاکھ 36ہزار536 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 43لاکھ 86 ہزار786 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 78 ہزار316افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 61ہزار827 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 18لاکھ 97 ہزار 25 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 9ہزار816 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts