دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 37لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 37 لاکھ 23ہزار 948افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 37 لاکھ 36ہزار 352افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 87ہزار 585افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 33لاکھ 91 ہزار 687ہے۔1 کروڑ 33لاکھ 4 ہزار 102مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 65لاکھ 95ہزار 909افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 42لاکھ 4ہزار 374افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 88لاکھ 9ہزار 339افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 46ہزار 784افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 69لاکھ 7ہزار 425افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 72ہزار629انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 32 ہزار 140 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 21 ہزار 265 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ، 76 مزید شہری جاں بحق

Related Posts