پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 61ہزار افراد متاثر، 28ہزار201جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 61ہزار افراد متاثر، 28ہزار201جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 61ہزار افراد متاثر، 28ہزار201جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 61 ہزار 685 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 28 ہزار 201 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر قائم

وزیراعظم کا کورونا کے خاتمے تک قرضوں میں سہولت کا مطالبہ 

کورونا پابندیوں میں کمی، حکومت نے سینما بھی کھول دیئے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47ہزار934 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 45 ہزار9 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.11فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 32 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 808جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 64ہزار142کورونا کیسز اور 7 ہزار 514اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 76 ہزار 366افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 666جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 100کیسز اور 352اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 361افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 372افراد کورونا سے متاثر جبکہ 740جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 312 افراد متاثر جبکہ 935انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 309ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 750مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار 175 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

Related Posts