پاکستان میں کورونا کے 914 نئے کیسز رپورٹ، 20 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 21 افراد کی زندگیاں لے گیا، 2ہزار 607نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس مزید 21 افراد کی زندگیاں لے گیا، 2ہزار 607نئے کیسز رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 55 ہزار 657 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 231 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 44لاکھ 60ہزار890 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 05 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 910 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 201ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار225 ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 45 ہزار900افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 36ہزار76، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار759، بلوچستان میں 27 ہزار64 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 596کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 19افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 243کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 729افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 418اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 308افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 307، اسلام آباد میں 776، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 582افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا ویکسین کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر بھی آسکتی ہے۔ 

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے 3 روز قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر رواں برس کے دوران جولائی میں آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، اسد عمر

Related Posts