پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 9 لاکھ 44 ہزار 65 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 21 ہزار 828 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کے مزید 18 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار 113ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 39لاکھ 34ہزار402 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 46 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 3 لاکھ 44 ہزار 379 افراد وائرس کا شکار جبکہ 10 ہزار 567 جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 3 لاکھ 29 ہزار 279 کیسز اور 5 ہزار 273 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 313 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 4 ہزار 240 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 26 ہزار 331 کیسز اور 297 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 19 ہزار 822 افراد کورونا سے متاثر اور 570 انتقال کر گئے جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے اور 108 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 82 ہزار 207 کیسز اور 773اموات رپورٹ ہوئیں۔

قبل ازیں سندھ حکومت نے ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے 3 روز قبل صوبے میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کی ابھرتی ہوئی مختلف اشکال کی وجہ سے ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بھارتی کورونا پھیلنے لگا، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی گزشتہ روز موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

Related Posts