سندھ پولیس کے مزید 18 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two TTP members arrested from Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ پولیس میں گزشتہ چار روز کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے 18 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 6501 ہوگئی ہے۔ سندھ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران فرائض کی ادائیگی میں 26 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس کے زِیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 31 ہے۔ترجمان کے مطابق ابتک 6444 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایڈوانس میڈیکل سروسز (BEKS) سینٹر کے تعاون سے خیابان شھباز ڈی ایچ اے فیز-6 میں کووڈ 19 ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سب سے ا پیل کرتا ہوں کہ خدارا ویکسینیشن کروائیں اپنے لئے اپنے بچوں، بزرگوں اور اپنے ملک کے لئے تاکہ آپ بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہر جگہ ویکسینیشن سینٹر ہوں۔ ہم ان سب لوگوں کے شکر گذار ہیں جو اس سلسلے میں حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں مختلف جگہوں پر ویکسینیشن سینٹر قائم کئے ہیں۔ لوگ اس تعداد میں نہیں آ رہے، کہا جاتا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر دور ہیں تو اس لئے صوبے بھر میں مختلف مقامات پر شہریوں کو سینٹرز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اگر اس سلسلے میں نجی شعبہ اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کو سراہا جائے۔انہوں کہا کہ کچھ لوگ ویکسین نہ کرانے کے مشورے دے رہے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ ویکسینیشن سے کوئی فائدہ نہیں اور غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان باتوں میں نہ آئیں۔

ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ حکومت سوشل میڈیا پر ایسی باتیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہمارے صوبے کی جتنی آبادی ہے اس کی ویکسینیشن کی جائے اور ٹارگٹ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

Related Posts