پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 37 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 529 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 37 ہزار 434 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 21 ہزار 529 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 76 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار 824ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 37لاکھ 5ہزار490 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 11 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 ہزار 978 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 71 ہزار 669ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 44 ہزار 236 ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 43 ہزار 252افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 436جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 738کیسز اور 5 ہزار 183اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 35 ہزار 162افراد متاثر اور4 ہزار 185جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا سے 26 ہزار 52افراد متاثر اور 291جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں 81 ہزار 933افراد متاثر اور 768جاں بحق ہوگئے، آزاد کشمیر میں 19ہزار 623افراد متاثر جبکہ 559جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 674کیسز اور 107 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے 1 کروڑ شہریوں نے ویکسین لگوا لی جبکہ ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے 1 کروڑ شہریوں نے کورونا ویکسین لگوا لی

Related Posts