پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 35 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 376 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 35 ہزار 13 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 ہزار 376 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 53 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ 19ہزار سے زائد ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 94 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 ہزار 516 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 516 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 46 ہزار 190 ہیں۔ وائرس سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 42 ہزار 805 افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 349 جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 3 لاکھ 24 ہزار 535 کیسز اور 5 ہزار 144 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 34 ہزار 781 افراد متاثر اور4 ہزار 164 جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا سے 25 ہزار 893 افراد متاثر اور 290 جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں 81 ہزار 806 افراد متاثر اور 766 جاں بحق، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 538 افراد متاثر جبکہ 556 جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 655 کیسز اور 107 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ میں مزید 707 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی وباء سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کر گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گزشتہ روز کورونا کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ 1 روز میں 15 ہزار 115 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 707 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

حال ہی میں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کیسز پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں کاروباری اوقاتِ کار 6 بجے تک مقرر کردئیے جبکہ سیاسی و سماجی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

تاہم گزشتہ روز سندھ حکومت نے کاروباری برادری کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے صوبے بھر میں 8 بجے شب تک کاروبار کی اجازت دے دی۔ تمام دکانوں اور مارکیٹس میں کام کرنے والے اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ صحت سندھ، وزیرِ تعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ناصر شاہ، پولیس افسران اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسینیشن لازمی، حکومت نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دے دی

Related Posts