پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ، 71 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے کل 9 لاکھ 22 ہزار 824 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار20 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 633 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار 214 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 71 فیصد رہی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 17 ہزار 665افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 32 ہزار 549 جبکہ بلوچستان میں 25 ہزار 148کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 81 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 9 ہزار 999 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں 5 ہزار 20، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 73جبکہ بلوچستان میں 277افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کا شکار 543افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 107 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 760افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 05 فیصد رہی۔ 

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت نائٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کوئی شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے 7 روز قبل نافذ کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد صرف ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو 1 فرد کےساتھ نقل و حرکت اجازت ہوگی۔صوبے کے تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج دیگر اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف نے یہ بات کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی جہاں پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج  ہر ممکن تعاون کرے گی۔آرمی چیف

Related Posts