کورونا کے خاتمے کیلئے پاک فوج دیگر اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کریگی، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف
دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سپہ سالار کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا امن واستحکام خطے کے زیر التوا مسائل کے ساتھ جڑا ہے۔ ان مسائل کو بین الاقوامی حمایت اور عزم کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کورس کے شرکا سے خطاب میں پیشہ وارانہ امور، ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

آرمی چیف نے کوروناو ائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے پاک فوج دیگر اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ مشترکہ قومی کوششیں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان مفاہمتی پر تبادلہ خیال

Related Posts